نظام آباد میں ڈائیل یوور ایس پی پروگرام کا انعقاد

نظا م آباد :16؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈائیل یوور ایس پی پروگرام کے تحت ضلع نظام آباد کے مختلف مقامات سے آ ج منعقدہ پروگرام میں 20عوامی شکایتیں ، موصول ہوئیں ۔ ضلع ایس پی ایس چند ر شیکھر ریڈی نے ان شکایتوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ ماتحت عملے کو فی الفور یکسوئی کی ہدایت دی ۔ ڈائیل یوور ایس پی پروگرام ہر پیر کے دن صبح 10 بجے تا 11 بجے کے دوران منعقد کیا جاتا ہے ۔ اس پروگرام میں ضلع کی عوام سے فون نمبر 08462-228433 پر ضلع ایس پی سے اپنی شکایتیں درج کرانے کی خواہش کی گئی ۔ ضلع نظام آباد کے نظام آباد ، کاماریڈی، آرمور ، بودھن ،سب ڈیویژن حدود سے عوام کی جانب سے مختلف مسائل پر مبنی جملہ 20 شکایتیں پیش کی گئی ضلع ایس پی نے ان شکایتوں کی سماعت کرتے ہوئے فی الفور یکسوئی کی ہدایت دی ۔