نظام آباد میں چیف منسٹر کی سالگرہ تقریب منسوخ

نظام آباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھررائو کی سالگرہ تقریب کو منسوخ کرنے کا ضلع صدرٹی آرایس مسٹر ایگا گنگاریڈی نے بتایا ۔ واضح رہے کہ 17؍ فروری کے روز چیف منسٹر کی سالگرہ تقریب کے موقع پر بڑے پیمانے پر پروگراموں کو انجام دینے کا ٹی آرایس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا لیکن کمشنر میں سی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے حملہ کے بعد سالگرہ تقریب کو منسوخ کرنے کا ضلع صدر گنگاریڈی نے اعلان کیا ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی سالگرہ انتہائی سادگی کے ساتھ منائی جائے گی ۔