نظام آباد میں وکلاء کا احتجاج جاری

نظام آباد : 11؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ میں ہائی کورٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ دو دنوں سے وکلاء کی جانب سے ضلع عدالت کے احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بار اسوسی ایشن کے صدر ایم ایم شاستری، نارائن ریڈی کی قیادت میں وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔ 29ویں ریاست کی حیثیت سے تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا لیکن محکمہ عدلیہ متحدہ ریاست میں ہی کام کررہا ہے ۔تلنگانہ اور آندھرا کیلئے ایک ہی ہائی کورٹ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ججس اور عدلیہ کے ملازمین کی بھرتی متحد طور پر کی جارہی جس کی وجہ سے تلنگانہ کو نقصان ہورہا ہے۔ محکمہ عدلیہ کے ملازمین کی بھرتی کو فی الفور روکتے ہوئے ہائی کورٹ کی علیحدگی کے بعد بھرتی کو عمل میں لانے کی خواہش کی۔ وکلاء کے احتجاج پر سابق رکن اسمبلی وائی لکشمی نارائنا احتجاجی کیمپ پہنچ کر وکلاء سے اظہار یگانگت کیااورہائی کورٹ کے قیام کا مطالبہ کیا۔ تلنگانہ یونیورسٹی کے طلباء نے کلاسس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وکلاء سے اظہار یگانت کی۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے قیام کا مطالبہ کیا۔