نظام آباد میں نوجوانوں کیلئے مختصر مدتی پروگرام

نظام آباد۔ 6 مئی (فیاکس) مائناریٹی طلباء و طالبات نظام آباد میںپہلی بار N.S.D.C کا آغاز عمل میں آرہا ہیں۔ کورس کا پراگتی این جی او سوسائٹی کی جانب سے اہتمام کیا جارہا ہے۔ محترمہ للیتا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مختصر مدتی پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے جس سے 17 تا 35 سال کی عمر کے طلباء و طالبات اور مرد و خواتین استفادہ کرسکتے ہیں۔ کورس کی تکمیل کے بعد کامیاب طلباء و طالبات کو Govt. of India Nation Skill Training Certificate فراہم کیا جائے گا جس سے ہند و بیرون ممالک میں روزگار حاصل کیا جاسکتا ہے۔ خواہش مند 4 عدد یا پاسپورٹ سائز فوٹوز، بینک کا پاس بُک، آدھار کارڈ، تعلیمی صداقت نامہ، میٹرک فیل یا پاس کا سرٹیفکیٹ، 7 مئی 2014ء، صبح 11 بجے دن بمقام معراج فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد داخل کریں۔ مزید تفصلات کیلئے ذیل کے فون نمبر 9676542827 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔