نظام آباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : موٹر سیکلوں کا سرقہ کرنے والی ایک ٹیم کو گرفتار کیا گیا کہے کر سب انسپکٹر موپکال راج بھرت ریڈی نے بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ موپکال کے مجسمہ کے پاس پولیس گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی پلسر بائیک کو روکتے ہی پولیس کو دیکھ کر راہ فرا ر اختیار کررہے تھے جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لیا ۔پوچھ تاچھ کرنے پر اپنے آپ کو پرشانت ،رشید ، سجیت ، اجئے ، چرن ، مٹ پلی کے راملو کی حیثیت سے شناخت کی گئی اور ان سے پوچھ تاچھ کرنے پر ان کے قبضہ سے 24 بائیک برآمد ہوئے ۔یہ 7 افراد نظام آباد ضلع میں 12 موٹر سیکل ، کاماریڈی ضلع میں 5 ، سدی پیٹ ضلع میں 2 ، حیدرآباد ، نرمل ، کریم نگر اضلاع میں ایک ایک بائیک کا سرقہ کیا ہے ۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ یہ 7 افراد یوٹیوب سے سرقہ کی تربیت حاصل کی تھی اور موپکال منڈل میں دو موٹر سیکلوں کے سرقہ کی واردات کے بعد پولیس نے تحقیقات کرنا شروع کیااور سی سی فوٹیج کی بنیاد پر ان کے بارے میں تحقیق کی جارہی تھی اور یہ تمام افراد اپنے غلط شوق کی تکمیل کیلئے موٹر سیکلوں کا سرقہ کرنے کیلئے یوٹیوب پر سرقہ کی ٹریننگ کرتے ہوئے ہیڈ لائٹس کے نیچے واقع وائیروں کو کاٹتے ہوئے 5 بجے کے اندر ٹو وہیلر کا سرقہ کیا کرتے تھے ان بائیکس کا کم دام پر فروخت کرتے ہوئے اپنے شوق کو پورا کرنا شروع کیا تھا ۔ پولیس ان 7 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر بھیج دیا ۔