نظام آباد میں موسم خوشگوار

نظام آباد:9؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موسم برسات کے آغاز کے بعد کل پہلی مرتبہ بارش ہونے پر شہریان میں مسرت پائی جارہی ہے اوربارش کی وجہ سے عوام کو راحت حاصل ہوئی ہے موسم برسات کے آغاز کے بعد کل شام موسم خوشگوار ہوگیا اور شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا اور صبح 5 بجے سے 10 بجے تک بارش کا سلسلہ چلتا رہابارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقہ زیر آب آگئے۔ خاص طورپر سے احمد پورہ کالونی، محمدیہ کالونی، ہاشمی کالونی، مجاہد نگر، آٹو نگر، اسلام پورہ ، کھوجہ کالونی، حبیب نگر، ڈائری فارم، ناگارام، بابن صاحب پہاڑی کے علاقہ زیر آب ہوگئے۔ نہ صرف شہر نظام آباد بلکہ اطراف و اکناف علاقوں میں بھی بارش ہونے کی وجہ سے کسان زرعی کام میں مصروف ہوگئے ہیں۔ ماہ صیام کے آغاز سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے زبردست دھوپ شدت سے روزہ دارباران رحمت کیلئے دعائیں کررہے تھے جبکہ مانسون کو آئے ایک ماہ کا گذرنے کے باوجود خاطر خواہ بارش نہ ہونے کے باعث کسان تخم ریزی کے بعد آسمان کی سمت بارش کیلئے منتظر تھے کل کی بارش میں جہاں ایک طرف ماہ صیام میں روزہ داروں کو راحت پہنچادی وہیں دوسری طرف زرعی کاموں کیلئے پانی کے منتظر کسان بھی مسرت سے سرشار ہوئے۔

بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل
یلاریڈی۔/9جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے بھوانی پیٹ موضع سے تعلق رکھنے والے 58سالہ ساینا کو اس کا بیٹا ہی حملہ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق زمین کے جھگڑے میں ساینا اور اس کے بیٹے پوچیا میں توتو میں میں ہوگئی۔ جس میں جھگڑا سنگین ہوکر ساینا پراس کے بیٹے پوچیا نے حملہ کردیا۔ جس سے اس کے سر پر گہری چوٹ لگنے سے ساینا کی موت ہوگئی۔ ساینا کو پوچیااور کاشی رام دو بیٹے ہیں۔ اراضی تقسیم میں انصاف نہیں کیا گیا کہتے ہوئے بڑے بیٹے نے باپ پر حملہ کردیا۔ سب انسپکٹر مسٹر راکیش نے مقام حادثہ پہنچ کر تحقیقات کی۔