نظام آباد:5؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر نظام آباد کے لنک کمپیوٹرس کے ڈائرکٹر ماجد خان نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لنک کمپیوٹرس بودھن روڈ نظام آباد کی جانب سے طلبا وطالبات کیلئے کمپیوٹر سمر کراش کورسس کا آغاز عمل میں لایاجارہا ہے پانچویں جماعت تا ایس ایس سی ، انٹر ڈگری، کامیاب ناکام طلباء وطالبات گھریلو ، خواتین ان کورسس میں تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔ڈی سی اے، ایم ایس آفس، ڈی ٹی پی، فوٹوشاپ، ہارڈوئیر، سی لائنگویج، ٹیالی، فوکس، موبائیل ریپرینگ اور اسپوکنگ انگلش ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ومینس اورینٹیڈ کورسس جس میں کلاتھ پینٹنگ ، فیشن ڈیزائننگ، زردوزی، بیوٹیشن، پاٹ پینٹنگ شامل ہے ۔ خواتین وطالبات کیلئے ان کورسس کا آغاز عمل میں لایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں قوم وملت کے نوجوانوں کو عصری علوم سے مستفید کرانے کے مقصد سے لنک کمپیوٹرس گذشتہ 15 سال سے اپنے خدمات پیش کرتا آرہا ہے دیگر اقوام کے شانہ بشانہ ملت کے نوجوانوں کو مشاورتی امتحان میں آگے بڑھانے کے مقصد سے لنک کمپیوٹر پیشہ وارانہ طرز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خالص جذبہ خدمت کے مقصد سے اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔ ماجد خان نے کہاکہ عصر حاضر میں سائنس وٹکنالوجی کا دور دورہے اور کمپیوٹر ہر انسان کی ضرورت بنتاجارہا ہے ۔ طلبہ اپنی ابتدائی تعلیم سے ہی اسمارٹ ایجوکیشن کو اختیار کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان تمام امور کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے گنجان مسلم آباوی والے علاقہ میں عصری سہولتوں سے آراستہ لنک کمپیوٹرس اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمر کراش کورسس کے پیش نظر شہر کے آعظم روڈ عقب مسجد نور برائے خواتین کیلئے سنٹر کھولا جارہا ہے جبکہ کھوجہ کالونی میں بھی خواتین کی سہولت کیلئے لنک کمپیوٹر سنٹر کا آغاز عمل میں لارہا ہے۔ انہوں نے اقلیتی طلبہ وطالبات ، نوجوانوں ، اساتذہ سے خواہش کی کہ اس سمر کلاسس کراش کورسس سے استفادہ حاصل کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈائرکٹر ماجد خان کے موبائل نمبر 9849074389 پر ربط پیدا کریں۔