نظام آباد ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس ) نظام آباد اردو پوئٹس اسوسی ایشن کے زیراہتمام 14 ڈسمبر بروز اتوار 9 بجے شب بمقام گولڈن فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد اسوسی ایشن کے تعارفی پروگرام کے طور پر کل ہند مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے نامور مزاحیہ شعراء شرکت کریں گے ۔ صدر اسوسی ایشن جلال اکبر ، نائب صدر اشفاق اصفی اور دیگر عہدیداران کی زیرنگرانی انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔