نظام آباد میں لڑکیوں کے پیامات کیلئے رہنمائی

نظام آباد ۔ 11 ۔ ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) اصلاح معاشرہ پیامات سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہ مرکز متصل مسجد خلیل بودھن روڈ نظام آباد سے جناب قاضی شوکت علی نے کہاکہ اصلاح معاشرہ ٹیلرنگ سنٹر سے فارغہ لڑکیاں یعنی سند یافتہ لڑکیاں حافظہ و عالمہ لڑکیوں کے پیامات کیلئے رہنمائی اصلاحی ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے زیرسرپرستی ہمہ مسالکی تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کی جانب سے کی جارہی ہے ۔ جو ملت کی بیٹیوں میں خوش آئند بات ہے ۔ اور بن بیاہی لڑکیاں جو عمر رسیدہ ہوچکی ہیں اس مسئلہ کو حل کرنے کا ایک قدم ہے ۔ جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کارخانوں میں محنت مزدوری کرنے والی لڑکیوں کو صوم و صلوۃ کا پابند بناکر ٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے انہیں پیامات کی رہنمائی اور ان کی شادیوں میں سلائی مشینوں کی امداد ایک بڑا کام ہے جو اہل خیر حضرات اور مالدار حضرات کے تعاون سے تکمیل کو پہنچے گا ۔ جناب سید عثمان علی ایڈیٹر فکر جمہور نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ یہ ادارہ آئندہ اکٹوبر 2014 میں شہر اور دیہاتوں میں سلائی سنٹروں کا آغاز کرے گا ۔ عوام اس سے استفادہ کریں ۔ جناب حافظ طالب علی امام مسجد شفیقیہ نے قرآن مجید کی تلاوت کی ۔ جناب عیسی خان مینار والے ، حامد بند سعید ، جاوید ، عرفان خان ، ماجد خان نے انتظامات کئے ۔ حافظ طالب علی کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا ۔