نظام آباد میں غیر مجاز تعمیرات کا جائزہ

نظام آباد:4؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے میونسپل علاقہ میں واقع غیر مجاز تعمیرات کو میونسپل ریجنل ڈائریکٹر برائے ٹائون پلاننگ مسٹر نرسمہا چاری نے حیدرآباد سے نظام آباد پہنچ کر ونائیک نگر، پھولانگ، خلیل واڑی کے علاقوں میں واقع غیر مجاز تعمیرات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ نظام آباد شہر میں گذشتہ چند دنوں سے غیر مجاز تعمیرات عروج پر ہے ۔ اس بات کی شکایت ملنے پر ریجنل ڈائریکٹر مسٹر نرسمہا چاری نے نظام آباد پہنچ کر جائزہ لیا ونائیک نگر، پھولانگ کے علاقہ میں زیر تعمیرات کو دیکھ کر حیران ہوگئے اور غیر مجاز تعمیرات کو فوری روکتے ہوئے متعلقہ مالکین کیخلاف پولیس میں شکایت کرنے کی ہدایت دی اور میونسپل آفس پہنچ کر ریکارڈس کا بھی جائزہ لیا

اور عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں تقریباً 25 غیر مجاز تعمیرات ہے ان تعمیرات کیخلاف کارروائی کرنے کی کوشش کی گئی تو سیاسی دبائو ڈالا جارہا ہے۔ خلیل واڑی میں زیر تعمیر ہاسپٹل کے اجازت کے بارے میں تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ رہائشی مکان کی تعمیر کے نام پر ہاسپٹل کی تعمیر کی جارہی ہے ہاسپٹلوں، بینک اور دیگر تعمیرات کیلئے پارکنگ لازمی ہے اگر اس کے برخلاف تعمیر کیا گیا تو کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے ونائیک نگر، پھولانگ کے غیر مجاز تعمیرات کے خلاف پولیس میں شکایت کرنے کی ٹی پی او ملکارجن کو ہدایت دی۔بعدازاں انچارج کمشنر و آرڈی او نظام آباد یادی ریڈی سے بھی بات چیت کی اور غیر مجاز تعمیرات پر کتنے نوٹسیں جاری کی گئی اس بارے میں بھی دریافت کیااور نظام آباد میں جائزہ لینے کے بعد اس کی رپورٹ کو حوالے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔