نظام آباد /28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا نے آج عیدگاہ کمیٹی کے اراکین ، میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں اور قائدین کے ہمراہ عیدگاہ جدیدکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مسٹر گنیش گپتا عید سے 20روز قبل ہی عیدگاہ کمیٹی کے صدر محمد افضل،نائب صدر عبدالمنان، اراکین عبدالحی راحیل، محمد اسد، غلام محمود کے علاوہ ٹی آرایس قائدین یٰسین صابری، نوید اقبال، عمران شہزاد، اختر احمد، اکبر، شیخ علی صابری کے علاوہ دیگر ٹی آرایس قائدین کے ہمراہ عیدگاہ جدید پہنچ کر عیدگاہ کا تفصیلی معائنہ کیااس موقع پر صدر عیدگاہ کمیٹی محمد افضل، ٹی آرایس قائدین یٰسین صابری، نوید اقبال نے رکن اسمبلی مسٹر گنیش گپتا کو تفصیلات واقف کراتے ہوئے بتایا کہ عیدگاہ جدید کو آنے والی سڑک قلعہ روڈ خستہ حالت میں پہنچ چکی ہے اس سڑک کی جدید تعمیر اور تلنگانہ ہریتا ہرم کے تحت عیدگاہ کے اندر شجرکاری کرتے ہوئے اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ مورم اندازی اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی خواہش کرنے پر رکن اسمبلی مسٹر گنیش گپتا نے اس خصوص میں میونسپل عہدیداروں سے بات چیت کے بعد اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی ای ایز محمد رشید، محمد مشتاق، عنایت کو ہدایت دیتے ہوئے حسب روایت مورم اندازی، شامیانے ، آبی سہولتیں، صفائی کے کام انجام دینے کی ہدایت دی۔ مسٹر گنیش گپتا نے آئندہ قدیم عیدگاہ دورہ کرتے ہوئے عید سے قبل تمام انتظامات کو تکمیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ عیدگاہ پہنچنے پر عیدگاہ کمیٹی کے صدر و اراکین نے گنیش گپتا کا خیر مقدم کیا۔