نظام آباد:22؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع اولمپک اسوسی ایشن کی جانب سے اولمپک رن کا آغاز کیا گیا۔ڈی ایس پی نظام آباد انیل کمار نے اولپمک رن کا افتتاح کیا اس اولمپک رن میں مائونٹ ایوریسٹ پر ترنگا لہرانے والے ملاوت پورنا نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ کل شام اولمپک اسوسی ایشن کی جانب سے کھیل کود کے فروغ کیلئے اولمپک رن کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر میں اولمپک رن کا آغازشہر کے حدود جیون نگر میں کیا گیا۔ یہ رن بڑا بازار، نہروپارک سے ہوتے ہوئے منی اسٹڈیم تک پہنچنے پر ضلع انچارج کلکٹر وینکٹیشور رائو نے اس رن کا استقبال کیااور کچھ دور دوڑ لگائی اس موقع پر ضلع انچارج کلکٹر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ابتدائی سے ہی طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کودکو اہمیت دینے کی صورت میں ہر طریقہ سے فائدہ حاصل ہوگا۔ کھیل کود سے دماغی اور جسمانی تندرستی ہوگی ۔ ضلع کی طالبہ کم عمر میں ایورسٹ پر ترنگا لہراتے ہوئے عالمی سطح پر ملک میں ضلع کا نام روشن کیایہ ضلع کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نے اولمپک اسوسی ایشن کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر پورنا نے اپنی تقریر میں کہا کہ 8 ماہ کی محنت اور تربیت کے بعد ایوریسٹ پر ترنگا لہرایا گیا کڑی محنت اور عزم کرتے ہوئے یہ مقابلہ میں کامیابی حاصل کی گئی اس موقع پر اولپمک اسوسی ایشن کے صدر باگا ریڈی نے ہر سال اولمپک رن کو کامیاب بنانے پر تمام افراد سے اظہار تشکر کیا اس جلسہ میں اولمپک اسوسی ایشن کے سابق صدر راجندر ریڈی، عالمی سطح کے کھلاڑی نکہت زرین،سندریا، اسنہا مولی، پورنا کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔