نظام آباد میں سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی کا اجلاس

نظام آباد:30؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم اے جلیل سکریٹری سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے بموجب سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کا خصوصی اجلاس بتاریخ یکم ؍ اکتوبر 2014ء کو بصدارت ایم اے شکور صدر سوسائٹی کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔اس موقع پر حسب روایت مختلف شعبہ حیات میں کام کرنے والوں کی ہمت افزائی اور قابل احترام معمر ممبران سوسائٹی کو تہنیت پیش کرنا طئے پایا۔ معمرممبران علی بھائی ، شیخ میراں ۔ جرنلسٹس میں رفیق شاہی (للکار)، سید اسد آج کا تلنگانہ ، مقیت فاروقی صحافی،مسٹر جمال پور گنیش ، مسٹر سائیلو نمستے تلنگانہ ۔ فروغ اُردو ادب بہ یادگار جناب فرید تبسم صاحب مرحوم میں جمیل نظام آباد ی صاحب (مدیر گونج) ۔ اسپورٹس: عالمی چمپئن ہاکی کیپٹن سوندریا شامل ہے ۔ بتاریخ یکم؍ اکتوبر 2014ء کو بروز چہارشنبہ میٹنگ 11 بجے دن بمقام کلاسک فنکشن ہال میں شروع ہوگی۔ جس کے مہمان خصوصی ارکلہ نرسا ریڈی ایم ایل سی وار مہمان اعزازی شریمتی آکولہ سجاتا مئیر اور جنا ب ایم اے فہیم ڈپٹی مئیر ہونگے ۔ تمام ممبران سے وقت مقرر ہ پر شرکت کرکے اجلاس کو کامیاب بنانے کی درخواست کی جاتی ہے۔