نظام آباد۔ 24 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد رینج میں کام کرنے والے 22 سرکل انسپکٹر کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے انتخابی قواعد کے مطابق مسلسل 3سال ایک ہی ضلع میں کام کرنے والے سرکل انسپکٹرس کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ضلع نظام آباد میں سی سی ایس سرکل انسپکٹر سری سائلم کو حیدرآباد اور مرلی منوہر گوڑ سرکل انسپکٹر سی سی ایس کا سی سی ایس محبوب نگر، سی سی ایس سرکل انسپکٹر جی کشن کو آتما کور محبوب نگر، مہیلا پی ایس کے سرکل انسپکٹر رگھو محبوب نگر گدوال ایس ایچ او نظام آباد رورل بی سرینواس ریڈی کوحیدرآباد، کے سریدھر کمار سرکل انسپکٹر ڈچپلی کو حیدرآباد، وینکٹیشور لو سرکل انسپکٹر اچم پیٹھ محبوب نگر کو ڈچپلی سرکل انسپکٹر شنکریا ایس ایچ او بودھن کو حیدرآباد،راما کرشنا سرکل انسپکٹر حیدرآباد کو ایس ایچ او بودھن، پی ناگیشور رائو سرکل انسپکٹر بانسواڑہ رورل کو حیدرآباد رینج آفیس،سرینواس ریڈی آرمور رورل کاحیدرآباد، جی گوردھن گری محبوب نگر سے آرمور، وٹھل ریڈی سی سی ایس محبوب نگر سے نظام آباد سی سی ایس کے سریندر ریڈی ٹرافک پی ایس سدی پیٹ سے بودھن رورل، ایس آر دامودھر ریڈی نظام آباد رورل کے آدی ریڈی حیدرآباد رینج آفس سے نظام آباد رورل ایس ایچ او، یادگیری سوامی ملک پیٹ سے مہیلا پی ایس نظام آباد، منوج کمار حیدرآباد سے نظام آباد سی سی ایس، اے سرینواس حیدرآباد سی سی ایس سے نظام آباد سی سی ایس، واگو چوہان بیگم پیٹ حیدرآباد سے نظام آباد ڈی پی سی ، وینکٹیشور رائو کنچن باغ حیدرآباد سے نظام آبادٹرافک، وینکٹ رامنا ریڈی کاماٹی پورہ حیدرآباد بانسواڑہ رورل سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے تقرر عمل میں لایا گیا ۔