نظام آباد میں سرقہ کی وارداتوں میں اضافہ

سارقین کی ٹولی سی سی ٹی وی میں قید، پولیس سارقوں کی تلاش میں مصروف
نظام آباد:یکم؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظا م آباد میں دودن قبل IVٹائون کے علاقہ میں واقع وشنوی اپارٹمنٹ میں سارقوں نے سرقہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔ سارقوں کی سی سی ٹی میں ریکارڈ ہونے پر پولیس نے اس بارے میں مصروف تحقیقات ہے۔ شہر نظام آباد کے IVٹائون علاقہ میں واقع وشنوی اپارٹمنٹ  میںسارقوں نے ایک مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے سرقہ کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ مکان مالک پہنچنے پر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کرلی اور یہی سارق گائتری نگر میں بھی سرقہ کرنے کے علاوہ آریہ نگر کے بینک کالونی میں سرقہ کیا۔ Iٹائون کے علاقہ میں دو دکانوں کے شٹر توڑ کر 15 ہزار روپئے کا سرقہ کیا۔سندھیا الیکٹرانک، رام دیو الیکٹریکل میں بھی سرقہ کرنے کی کوشش کی۔ کچھ بھی ہاتھ نہ لگنے پر ایک اورالیکٹرانک دکان میں 40 ہزار روپئے کا سرقہ کیا۔ گذشتہ چنددنوں سے مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے سارق شہر کے مختلف علاقوں سرقہ کررہے ہیں۔ مہلک ہتھیاروں سے لیس سارق قفل شکنی کرتے ہوئے سرقہ کرنے میں کامیابی حاصل کی لیکن دو دن قبل وشنوی اپارٹمنٹ میں سرقہ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی میں قید ہونے پر پولیس سی سی ٹی وی کے فوٹیج حاصل کرتے ہوئے اس خصوص میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے اس بات کا بھی شک ظاہر کیا کہ سارقوں کا تعلق مہاراشٹرا سے ہوسکتا ہے اور بین ریاستی سارقوں کی ٹیم ضلع میں داخل ہونے پر پولیس چوکسی اختیارکرتے ہوئے سارقوں کو پکڑنے کیلئے مصروف ہے۔ گذشتہ چند دنوں سے شہر میں سرقہ کی واردات میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن اچانک گذشتہ چند دنوں سے ہوئے سرقہ کی واردات پر شہر کی عوام خوفزدہ نظر آرہے ہیں۔