نظام آباد میں رکنیت سازی پروگرام کیلئے ٹی آر ایس سرگرم

نظام آباد:5؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکنیت سازی پروگرام کی کامیابی کیلئے ضلع ٹی آرایس قائدین سرگرم نظر آرہے ہیں۔ کل حیدرآباد میں ضلع کے وزیر مسٹرپوچارام سرینواس ریڈی، ارکان پارلیمان کے کویتا، بی بی پاٹل، گورنمنٹ وہپ گمپا گوردھن، صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو، ارکان اسمبلی محمد شکیل عامر، اے رویندرریڈی، ہنمنت شنڈے، باجی ریڈی گوردھن، بیگالہ گنیش گپتا، جیون ریڈی، پرشانت ریڈی، مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا، ڈی سی ایم ایس چیرمین محمد خواجہ مجیب الدین کے علاوہ دیگر احمد قائدین نے اجلاس میں شرکت کی