نظام آباد ۔ 23 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) مولانا محمد مظہر الحق حسامی کے اطلاع کے مطابق گرمائی کورس کا تعلیم و تربیت زیرانتظام ہمہ مسالکی تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات صبح دس تا شام 9.30 بجے مسجد خلیل بودھن روڈ نظام آباد پر رکھا گیا ہے جس کا افتتاح بروز جمعہ دس بجے دن تاریخ 24 اپریل بذریعہ جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح و معاشرہ و ازالہ منکرات و سابق خادم الحجاج کریں گے ۔ جس میں تجوید قرآن مجید کی مشق ، اخلاق و آداب زندگی ، ماں باپ کی خدمت اور نماز برائے عملی مشقیں شامل ہیں اس کے علاوہ روزوں کی مشق کروائی جائیگی اور اسلامی ہجری کیلنڈر کی تقسیم اور یاددہانی کلمہ ، دعائیں ، حمد ، نعت شریف اور سورتیں یاد کروائی جائیگی ۔ طلبہ و نوجوانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ داخلہ حاصل کریں ۔ غریب طلبہ و نوجوانوں کیلئے مفت داخلہ رہیں گے ۔ مسجد خلیل بودھن روڈ نظام آباد فون نمبر 9396420658,9393042395 پر ربط کریں۔