نظام آباد میں دینی گرمائی کلاسیس

نظام آباد:یکم؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نظام آباد اس سال بھی دینی گرمائی کلاسیس ’’بزم سحر‘‘ کا یکم ؍مئی تا12؍مئی انعقاد کرے گا۔ یہ کیمپ جو گرلز اسلامک آرگنائزیشن کے دفتر پر صبح 10؍تا1؍بجے دوپہر منعقد ہوتاہے اس کی تقریباً تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہے۔ اس پروگرام میں بہترین عنوانات وموضوعات ،دروس قرآن، آداب زندگی اور سیرت طیبہ پر روشی ڈالی جائے گی۔ دینی معلومات، اسلامک کوئز، پکوان ومہندی مقابلے جات انعامات دلچسپ ترانوں کی وجہ سے یہ دینی کلاسیس’’بزم سحر‘‘ طالبات کا مقبول پروگرام ماناجاتاہے۔ عنوانات ومقررین کا انتخاب کیاجاچکاہے۔ موسم کی مناسبت سے طالبات کیلئے بیشتر سہولیات فراہم کی جائے گی۔ رجسٹریشن کاآغاز ہوچکا ہے۔ رجسٹریشن فیس صرف50روپیئے ہوگی۔ طالبات و اولیاء طالبات سے درخواست کی جاتی ہے کہ طالبات میں دینی شعور پیدا کرنے کی کوشش میں ہمارا ساتھ دیں کیمپ میں حصہ لے کر ہمارے پروگرام کو کومیاب بنائیں۔