نظام آباد:27؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے بتایا کہ سرکاری دفاتر اور خانگی اداروں میں کام کرنے والی خاتون ملازمین کے ہراساں نہ کرنے اور ان کے تحفظ کیلئے ضلع کے تمام سرکاری دفاتر، خاتون کمیٹیوں کا قیام عمل میں لا یاجارہا۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے اے ایس پی پردیب ریڈی، آئی سی ڈی ایس کے پی ڈی کے ہمراہ پرگتی بھون میں نربھئے سنٹر، اطفال کی شادیاں اور آئی سی ڈی ایس کے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے کہا کہ ضلع میں خواتین کو ہراساں اور ان پر ہونے والے حملے کیخلاف ضلع سطح کی کمیٹیاں قائم کی جارہی ہے۔ اس کمیٹی میں اراکین کی حیثیت سے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی خواتین خانگی اداروں میں کرنے والے ملازمین کو شامل کیا جائیگا۔ کمیٹی کے قیام کے بعد خواتین پر ہونے والے ظلموں کو راست طور پر ان سے شکایت کی جاسکتی ہے اور شکایت کے حصول کے بعد ان کیخلاف سخت کارروائی کا امکان ظاہر کیا۔ ضلع میںاب تک 40 اٹراسٹی کے مقدمات درج کئے گئے۔ ان میں 426664 دھوکہ دہی کے مقدمات کے علاوہ نربھئے ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج کئے گئے۔ نربھئے ایکٹ، اطفال کی شادیاں، کے جی بی وی اور سرکاری مدارس میں لڑکیوں میں شعور بیداری کیلئے 500 افراد کا انتخاب کرتے ہوئے 10 افراد پر مشتمل ایک بیاچ کو ضلع بھر میں شعور بیدار کرنے کیلئے منتخب کریں۔ اطفال کی شادیاں کی روک تھام کیلئے آئی سی ڈی ایس، پولیس کے عہدیدار مل کر اقدامات کریں۔ ضلع میں اب تک 45 اطفال کی شادیاں ہوئی۔ شادیوں کے بعد عہدیدار مقام واقعہ پر پہنچ کر اطفال کی شادیاں ترغیب دینے والے والدین اور رشتہ داروں پر مقدمات درج کرنے کی ہدایت دی۔ نظام آبادرورل بالکنڈہ، یلاریڈی، ورنی، ناگی ریڈی پیٹ، ماکلورمنڈلوں میں اطفال کی شادی کے واقعات زیادہ درج کئے گئے۔ اس کی روک تھام کیلئے دیہی سطح پر آنگن واڑی ورکرس کی نگرانی میں کمیٹیاں قائم کرتے ہوئے وارڈ سطح پر اجلاس کا انعقاد عمل میں لائیں۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے حال ہی میں دہلی میں قومی سطح پر منعقدہ یوگا کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میڈلس حاصل کرنے والے ضلع کے کھلاڑی راجیش، ایشوریا، نتیا، تیجسونی، رگھو کی تہنیت پیش کی۔ اور یہ ضلع کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی اور یوگا صحت مندی کی علامت ہے۔اس موقع پر آئی سی دی ایس کے عہدیدار بھی موجود تھے۔