نظام آباد میں خانگی کالجس کی کارکردگی انتہائی ناقص

نظام آباد :6؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر علی خان نے شہر نظام آباد کے خانگی کالجس کا دورہ کرتے ہوئے ہلچل پیدا کردی۔ اکبر علی خان شہر کے واگدیوی ڈگری کالج خلیل واڑی ایس وی، نالیندہ ڈگری کالج کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کالج کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیااور ڈگری کالجس کے ناقص کار کردگیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو اپنی کار کردگی میں بہتری پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع نظام آباد میں جملہ 49 ڈگری کالجس ہے ان میں تقریباً 40 خانگی ڈگری کالجس ہے اور ان ڈگری کالجوں کو تلنگانہ یونیورسٹی سے الحاق کرنے پر ان کالجوں کی آزمائش کی ذمہ داری تلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ہے جس کی وجہ سے پروفیسر اکبر علی خان نے ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع واگدیوی اور خلیل واڑی میں واقع ایس وی اور نالیندہ ڈگری کالجس کا اچانک معائنہ کیا۔

وائس چانسلر صبح 9:15 بجے واگدیوی ڈگری کالج پہنچ کر دیکھا تو اس کالج میں ایک بھی طالب علم نہیں تھا اور ڈگری کے لکچررس اوپر کی منزل پر ڈگری کے بجائے انٹرمیڈیٹ کے کلاسس لے رہے تھے جس پر پروفیسر اکبر علی خان نے متعلقہ پرنسپل سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ ڈگری کالج میں ہی انٹرکالج ہے جس کی وجہ سے یہ کلاسس لئے جارہے ہیں جس پر اکبر علی خان نے ناراضگی ظاہر کی اور 10بجے تک بھی طلباء اور پرنسپل کالج نہ آنے پر کالج انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ واگدیوی کالج میں داخلہ لینے والے طلباء دوسرے کالج میں کلاسس لینے کا انکشاف ہونے پر پروفیسر اکبر علی خان نے کالج کے ریکارڈو دیگر کو ضبط کرلیا۔ وائس چانسلر نے لائبریری و دیگر چیزوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے لائبریری میں 100 طلباء کو بیٹھنے کی گنجائش نہیں ہے اور کوئی سہولتیں فراہم نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور طلباء اندھیرے میں پراکٹیکل کے امتحانات تحریر کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر پروفیسر اکبر علی خان نے بتایا کہ خانگی کالجس کے انتظامیہ ہزاروں روپئے فیس وصول کرتے ہوئے کم ازکم سہولتیں فراہم نہیں کررہے ہیں تنقیح میں کئی چیزیں منظر عام پر آئی ہے یونیورسٹی کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے تمام خانگی ڈگری کالجس کو نوٹس جاری کرنے، اکیڈیمک اڈیٹ سیل ڈائریکٹر کو شکایت کرنے اور انتظامیہ اپنے رویہ میں تبدیلی نہ لائے تو آئندہ تعلیمی سال سے کالج کی مسملہ حیثیت سے برخواست کردینے کا انتباہ دیا۔ اس تنقیح میں تلنگانہ یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈیمک اڈیٹ سیل کے آفیسر چندر شیکھر بھی موجود تھے۔