نظام آباد میں جی ایس ٹی کے خلاف احتجاج جاری

نظام آباد ۔ 29 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جی ایس ٹی کے خلاف گذشتہ تین دنوں سے جاری پارچہ جات کی دکانات کا بند جاری ہے ۔ پارچہ جات کے تاجروں نے جی ایس ٹی کے خلاف 72 گھنٹے بند کرتے ہوئے اپنے احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ پارچہ جات کے بند کی تائید کرتے ہوئے مئیر آکولہ سجاتا، ٹی آرایس فلور لیڈر مرلی و دیگر نے ہڑتالی کیمپ پہنچ کر پارچہ جات کے تاجروں سے اظہار یگانگت کی ۔ اس موقع پر مئیر نے پارچہ جات کے تاجروں سے بند کو واجب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت فوری اس خصوص میں اقدامات کرے ورنہ ریاست گیر سطح پر مہم میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا۔