نظام آباد میں جلسہ تقسیم اسناد ، نعیم الدین کا خطاب

نظام آباد ۔ 9 ۔ اپریل ( فیاکس ) مسلم لڑکیاں اعلی تعلیم حاصل کر کے یا ٹیکنیکل ، میڈیکل ، ماسٹریٹ کو بامقصد بنائیں ، سیکھنا اور سکھانا جیسا فرض ہے اسی طرح ٹیکنیکل اور میڈیکل ، ادب و فلاسفی ، عالمیت و دیگر میدانوں میں مسلم لڑکیاں ڈگریاں حاصل کرتی ہیں مگر بہت سی لڑکیاں ہیں جو اپنی تعلیمی خدمت انجام دیتی ہیں ۔ شادی کے بعد ڈگریاں الماریوں کے حوالے ہوتی ہیں جس سے ملت کے ترقی کے راستے مسدود ہوجاتے ہیں جبکہ دیگر اقوام کی لڑکیاں اپنی مہارت کی جھنڈے گاڑ رہی ہیں ۔ پردہ ، شرم و حیاء کیلئے ہے لیکن عورت کی صلاحیت ، علم حاصل کرنے اور لوگوں کی خدمت پر کوئی روک نہیں لگاتا ۔ صلوۃ فرائض کی پابند ، باتقوی رہ کر خدمت انجام دی سکتی ہیں ۔ کئی لڑکیاں میڈیکل و دیگر اعلی شعبے کی ڈگریاں رکھتی ہیں بچلر ڈگریاں ان کو کارآمد بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد نعیم الدین سابق خادم الحجاج و خادم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات نے تقسیم اسناد کے جلسے اصلاح معاشرہ ٹیلرنگ سنٹر ، زیراہتمام اصلاح معاشرہ ویلفیر سوسائٹی نظام آباد منعقدہ مدرسہ جامعۃ الزہرہ للبنات کھوجہ کالونی نظام آباد سے کیا ۔ مزید انہوں نے کہا کہ غریب محلے جات و دیہاتوں میں ٹیلرنگ و کمپیوٹر سنٹر ، مہدی و اسلامک ٹیلرنگ سنٹر چلائے جارہے ہیں اس کو آپ لڑکیاں کمرشیل بنائیں اور اس کو محلے و شہروں میں روزگار کا ذریعہ بنائیں ۔ جناب محمد سعید الدین پرنسپل ریٹائرڈ و معتمد اصلاحی ویلفیر سوسائٹی نظام آباد نے کہا کہ ہماری لڑکیاں قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے آج سرٹیفیکٹ حاصل کئے ہیں اس کے ذریعہ سے معاشی بحران دور کریں ۔ میں ام جریر صاحبہ ناظمہ جامعۃ الزہرہ للبنات کا مشکور ہوں جنہوں نے مشینیں اور سنٹر فراہم کئے اور میں جناب ریاض احمد کارپوریٹر کا بھی ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے مالی تعاون کیا جس کے ذریعہ آج لڑکیاں سرٹیفیکٹ حاصل کررہی ہیں اور ٹیچرس اور طالبات کا میں مشکور ہوں جن کا تعلیمی ریکارڈ کا اچھا مظاہرہ کیا ۔ جناب حامد بن سعید اور جناب عیسی خاں ، جناب سید رفیق احمد نے انتظامات کئے ۔ محترمہ رضیہ شہید صاحبہ ناظمہ خواتین اصلاح معاشرہ ، محترمہ وسیمہ بیگم پرنسپل اور ٹیچرس ٹیلرنگ سنٹر نے خواتین میں انتظامات کئے اور شیرینی تقسیم کی گئی ۔ مولانا فہیم الدین امام و خطیب مسجد عبداللہ نے قرآن حکیم کی تلاوت کی اور آخر میں رقت انگیز دعا فرمائی اور پرنسپل جامعۃ الزہرہ لبنات نے اگلے بیاچ کیلئے داخلے کا اعلان کیا جو اپریل سے شروع ہوچکے ہیں ۔