نظام آباد /8 اپریل ( راست ) جناب ایس میمن کے اطلاع کے بموجب مسعود فنکشن ہال احمد پورہ کالونی نظام آباد میں بتاریخ 12 اپریل بروز اتوار بوقت 3 بجے دن جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین مقرر ہے ۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹر رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات کریں گی ۔ اس جلسہ کو مفتیہ رقیہ شکیل خان بعنوان ’’ کھانے پینے کے آداب ‘‘ مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہد ، بعنوان ’’ نماز وضو کے فضائل ‘‘ عالمہ شہناز فاطمہ بعنوان ’’ والدین کے حقوق ‘‘ عالمہ رضوانہ خاتون بعنوان ’’ توبہ استغفار کے فضائل ‘‘ مفتیہ شاہین فاطمہ مومناتی بعنوان ’’ درود شریف کی فضیلت ‘‘ عالمہ ریحانہ بیگم بعنوان ’’ غیبت کی مذمت ‘‘ خطاب کریں گی ۔