نظام آباد میں جشن دستار بندی و جلسہ شب معراج

نظام آباد 24 مئی (پریس نوٹ ) شہر نظام آباد میں دارالعلوم فیضان رضا کے جی این کالونی آٹو نگر کے زیر اہتمام 26 مئی پیر بعد نماز عشاء روبرو مسجد عائشہ کے جی این کالونی آٹو نگر زیر صدارت مولانا بشیر احمد جشن دستار بندی و جلسہ شب معراج منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس جلسہ کو مولانا محمد ذاکر حسین گیاوی بہار و مولانا محمد شرف الدین ثقافی ورنگل کے علاوہ دیگر مقامی علمائے اکرام بھی تعلیمات و قرآن و حدیث اور شب معراج کی فضیلت و برکات پر جامعہ خطاب کریں گے ۔ نیز اس کے علاوہ اس جلسہ کے دوران مولانا ذاکر حسین کے ہاتھوں مدرسہ ہذا کے فارغین کو سند اور خلعت عطا کی جائے گی۔