نظام آباد ۔ 9 ۔ اپریل ( فیاکس ) جناب حامد بن سعید ناظم اصلاح معاشرہ نظام آباد کی اطلاع کے بموجب ماہانہ اجتماع اصلاح معاشرہ تزکیہ نفس ذکر درود شریف اور توبہ استغفار بتاریخ 10 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد خلیل بودھن روڈ نظام آباد پر منعقد ہوگا ۔ مولانا فہیم الدین قاسمی ( خطیب و امام مسجد عبداللہ ) کی صدارت رہے گی ۔ اور مولانا فاریق بیگ محمدی مہمان ہوں گے ۔ جناب محمد نعیم الدین سابق خادم الحاج و خادم اصلاح معاشرہ کی نگرانی رہے گی ۔ طلباء و نوجوانوں کے اصلاحی دورے کیلئے جماعتوں کی تشکیل عمل میں آئے گی ۔ جمیع مسلمانان نظام آباد سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔ طعام کا نظم رہے گا ۔