نظام آباد میں تربیتی اجتماع برائے خواتین

نظام آباد 2 مئی (راست) جناب ایس میمن کی اطلاع کے بموجب مسعود فنکشن ہال احمد پورہ کالونی نظام آباد میں 3 مئی اتوار بعد نماز ظہر تا قبل مغرب ایک روزہ تربیتی اجتماع برائے خواتین مقرر ہے ۔اجتماع کی صدارت ڈاکٹ مفتیہ رضوان زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعۃ المومنت کریں گی ۔ مفتیہ رقیہ شکیل خان بعنوان ’’مہمان نوازی اور صلح رحمی ‘‘ مفتیہ سید غوثیہ شاہد بعنوان ’’میت کے غسل و کفن کا طریقہ ‘‘ مفتیہ سمیرہ خاتون مومناتی بعنوان سرمہ اور کنگی کرنے کا عملی طریقہ ‘‘ عالمہ رضوانہ خاتون مومناتی بعنوان وضو اور تیمم کے احکام‘‘ مخاطب کریں گے ۔ خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔