نظام آباد میں بلدی بورڈ کے قیام کا مطالبہ

نظا م آباد:21؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا نے کل مرکزی وزیر کامرس شریمتی ترملا سیتارامن سے ملاقات کی اور ضلع میں ہلدی بورڈ کے قیام کیلئے خواہش کی۔ شریمتی کے کویتا نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہلدی بورڈ کے قیام کیلئے 40ایکر 23 گنٹہ اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسپائیسیس بورڈ کے حوالے کرنے کیلئے تیارہے ضلع میں ہلدی بورڈ کے قیام کی ضرورت کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے ویلپور منڈل کے پڑگل موضع میں 40 ایکر 23 گنٹہ اراضی کا سروے کرتے ہوئے نشاندہی کی گئی اور اس اراضی کو اسپائیسیس بورڈ کے حوالے کرنے کیلئے تیار ہے لہذا مرکزی حکومت اس اراضی کو حاصل کرتے ہوئے ہلدی کی صنعت کے قیام کیلئے کاموں کا آغاز کرنے کی خواہش کی جس پر مرکزی وزیر شریمتی نرملا سیتارامن نے کویتا کی نمائندگی پر تیقن دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ضلع میں ہلدی کی صنعت کے قیام کیلئے سنجیدہ ہے اور اس سلسلہ میں سنجیدہ اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ بعدازاں کے کویتا نے مرکزی وزیر دیہی ترقیات ویریندر سنگھ سے بھی ملاقات کی اور ضلع میں دیہی ترقیات کی انجام دہی کیلئے تفصیلی بات چیت کی۔