نظام آباد میں بتکما تہوار کا جوش و خروش سے انعقاد

نظام آباد:30؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ راشٹرا سمیتی حکومت کی جانب سے باوقار طورپر منائے جانے والے بتکماں پروگرام کا کل نظام آباد میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ سنہری بتکماںکے انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے تھے اس تقریب میں ہزاروں خواتین کے علاوہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد و صدرتلنگانہ جاگرتی کے کویتا، ریاستی وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی، ضلع کے اراکین اسمبلی، مئیر نظام آباد، صدرنشین ضلع پریشد، نائب صدر ضلع پریشد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ رکن پارلیمنٹ کل دن بھر مصروف ترین دن گذارا یہ ابتداء میں اپنی قیام گاہ میں بتکماں تیار کیا بعدازاں انہوں نے مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا کی قیام گاہ پر بتکماں تیار کیا اور جلوس کی شکل بتکماں لے کر کے کویتا رکن پارلیمنٹ، مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا،نائب صدرنشین ضلع پریشد سمن ریڈی،خاتون کارپوریٹرس کے علاوہ تلنگانہ جاگرتی سمیتی کی خواتین، ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی، اراکین اسمبلی کے ہمراہ کلکٹریٹ گرائونڈ پر پہنچ کر بتکماں کھیلتی رہی۔ اس تقریب میں ضلع کے اراکین اسمبلی بی گنیش گپتا( نظام آباد اربن)، باجی ریڈی گوردھن ( نظام آباد رورل)، ہنمنت شنڈے (جکل)، اے رویندرریڈی( یلاریڈی)، ایم ایل سی راجیشور، ضلع کلکٹر رونالڈ روس، ایس پی چندر شیکھر ریڈی، صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو، نائب صدر سمن ریڈی، مئیر نظام آباد آکولہ سجاتااور دیگر نے بھی بتکماں تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ٹی آرایس کے اقلیتی قائدین ایس اے علیم، طارق انصاری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔