نظام آباد میں بائی پاس سڑک کے تعمیری کاموں کا جائزہ

نظا م آباد :23؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گوداوری پشکرالوں کے آغاز سے قبل بائی پاس سڑک کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے اس کے استعمال کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کیا گیا تو بہتر ہوگاان خیالات کا اظہار پرنسپل سکریٹری آراینڈ بی سنیل شرما نظام آباد کے دورہ کے موقع پر بائی پاس سڑک کی تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ مادھو نگرریلوے گیٹ سے آرمور روڈ تک تین کلو میٹر کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اور اس موقع عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سے باسر، کنداکرتی کو بڑے پیمانے پر عقیدت مندوں کے آنے کے امکانات ہیں اور اس کیلئے بائی پاس سڑک کی تعمیر ناگزیر قرار دیا۔ بائی پاس سڑک کی تعمیر عمل میں لانے کی صورت میں حیدرآباد سے آنے والی گاڑیاں شہر میں آئے بغیر بائی پاس سے گذرنے کے امکانات ہیں۔ لہذا اس اس سڑک کی تعمیر کو جنگی خطوط پر انجام دیں۔ موسم برسات میں بی ٹی روڈ کی تعمیر ناممکن ہے تو متبادل انتظامات کرنے کیلئے اور آرمورسے قریب پھولانگ بریج کی تعمیر کرتے ہوئے اس کو بھی آغاز کریں۔ پرنسپل سکریٹری سنیل شرما نے آرمور روڈ سے ارسہ پلی تک بائی پاس سڑک کا تفصیلی جائزہ لیا اور چھوٹے چھوٹے کاموں کو انجام دیں تاکہ آسانی کے ساتھ سڑک سے گاڑیاں گذر سکے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر رونالڈ روس، آراینڈبی ایس ای مدھو سدھن بھی موجود تھے۔