نظام آباد میں ایک نشست کیلئے ایم ایل سی انتخابات

نظام آباد:28؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مقامی ادارہ جات کے ایم ایل سی کے انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں تکمیل کرنے کی الیکشن کمیشن کے احکامات پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں کی تکمیل کرتے ہوئے مقامی ادارہ جات کیلئے منتخب نمائندوں کی فہرست کی انجام دہی عمل میں لاتے ہوئے اس کا افشا بھی کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے احکامات پر ضلع انتظامیہ نے 18 ؍ مئی کے روز فہرست کا افشا کرتے ہوئے 25؍ مئی تک جانچ پڑتا ل کا موقع بھی فراہم کیا ۔ نظام آباد ضلع میں مقامی ادارہ جات کے زمرہ میں ایک نشست کیلئے انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے قبل از اس نشست سے تلگودیشم کے ارکلہ نرساریڈی کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی معیاد 31؍ اپریل کو مکمل ہوئی ہے۔ اس نشست پر انتخاب کیلئے جون کے آخری ہفتہ یا جولائی کے پہلے ہفتہ میں انتخابات منعقد ہونے کے امکانات ہیں۔ اس سے قبل ہی تمام انتظامات تکمیل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ سرگرم ہے ضلع میں 762 افراد مقامی ادارہ جات سے منتخب نمائندے کے علاوہ دیگر بھی شامل ہے ان میں زیڈپی ٹی سی، ایم پی ٹی سی، ارکان بلدیہ، کارپوریٹر، معاون اراکین بلدیہ، ارکان اسمبلی، قانون ساز کونسل کے ارکان، رکن پارلیمنٹ کو حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ نظام آباد، بودھن، کاماریڈی میں پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں نظام آباد کے پولنگ مرکز میں 335، بودھن کے پولنگ مرکز میں334 ، کاماریڈی کے پولنگ مرکز میں190 افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ رکن اسمبلی نظام آباد بی گنیش گپتا، ایم ایل سی راجیشورائونظام آباد میں حق رائے دہی کے استعمال کیلئے اپنا نام درج کرائے تو رکن پارلیمنٹ کے کویتا آرمور میں اور قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کاماریڈی میں اپنا حق رائے دہی کیلئے نام کا اندراج کرایا۔ فہرست رائے دہندگان میں اندراج ناموں کو ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرتے ہوئے ووٹر شناختی کارڈ اور پولنگ مرکز پر چسپاں کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے احکامات پر فہرست رائے دہندگان کو تفویض کیا گیا ۔ 6؍ جون کے روز مکمل لسٹ کا افشا عمل میں لایا جائیگا۔