نظام آباد:26؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات 27؍ مارچ سے آغاز ہورہا ہے۔ دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ یہ بات ڈی ای او نظام آباد مسٹر سرینواس چاری نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نظام آباد میں جملہ 40,627 طلبہ امتحان تحریر کررہے ہیں ان میں 17,745 طالبات اور 18,394طلباء اور خانگی طلبہ4488امتحان تحریر کریں گے۔ ان کیلئے ضلع نظام آباد میں 212 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں امتحانات صبح 9:30 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے طلباء کو صبح 8 بجے ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پہلے دن آدھا گھنٹہ تاخیر بھی کی گئی تو داخلہ کی اجازت دی جاتی ہے لیکن دوسرے دن سے وقت مقررہ پر پہنچنا ہوگا ہر امتحانی مرکز لائزن آفیسر، سیٹنگ اسکواڈکو تعینات کیا گیا ہے طلبہ کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آرٹی سی بسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے اگر کسی کو مسائل پیش آنے کی صورت میں 9949511842 نمبر پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔