نظام آباد میں آج کُل ہند مشاعرہ

منظر بھوپالی اور دیگر مشہور شعراء شرکت کریں گے
نظام آباد :13؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس اے علیم تلنگانہ ریڈ کو چیرمین اور حافظ لئیق خان ریاستی رکن حج کمیٹی و کنونیر کل ہند مشاعرہ نظام آباد نے اپنے مشترکہ بیان میں تمام محبان اُردو سے پرُ خلوص خواہش کی کہ اُردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام بتاریخ 14؍ فروری برو ز جمعرات بمقام الجعید ی کامپلکس گرائونڈ متصل لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ پر منعقدہ عظیم الشان کل ہند مشاعرہ میں کثیر تعدا د میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی پرُ خلوص اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد شہر کو اُردو ادب اور فروغ اُردو میں نمایاں خدمات کا اعزاز حاصل ہے ۔ اُردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست گیر سطح پر اضلاع میں مشاعروں کا اہتمام کرتے ہوئے شعراء کو اعزازات سے نوازا جارہا ہے جس کیلئے سب سے پہلے نظام آباد ضلع کا انتخاب کیا گیا جو خوش آئند ہے ۔ جناب ایس اے علیم اور جناب حافظ لئیق خان نے کہا کہ کئی برسوں سے نظام آباد شہر میں اُردو ادب کے فروغ کیلئے مشاعرہ منعقد کئے جارہے ہیں جو کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں ان مشاعروں میں اُرد و ادب سے وابستہ افراد کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے فروغ اُردو اور فروغ ادب و مشاعرہ سے اظہار یگانگت کرتے ہیں ۔ جمعرات کے دن منعقد ہونے والے کل ہند مشاعرہ میںرکن پارلیمان نظام آباد کے کویتا ، رکن اسمبلی نظام آباد (اربن) بیگالہ گنیش گپتا ، تلنگانہ ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم کے علاوہ دیگر مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جبکہ ملک نامور شعراء منظر بھوپالی ، نعیم اختر خادمی ، نعیم طاہر ( آکولہ ) ، جمیل ساحر ( مالیگائوں ) ، ساقب جنیدی ( منگلور) ، شاہد عدلی ، وحید اختر کے علاوہ دوسرے شعراء اپنا کلام سنائیں گے جبکہ نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے معروف میزبان شعراء کو اُردو اکیڈیمی کی جانب سے تہنیت ، توصیفی سند اور نقد کیسہ زر پیش کیا جائیگا۔