نظام آباد ۔28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد حبیب احمدنظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی جنرل سکریٹری کی اطلاع کے مطابق یکم ؍ جولائی 2018 ء بروز اتوار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر ایک عظیم الشان تربیتی کیمپ منعقد ہونے جارہا ہے جس کی صدارت مولانا سید عابد قاسمی صاحب صدر نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا صلاح الدین سیفی خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی اور ایس اے علیم ریڈ کو چیرمین تلنگانہ اور حافظ محمد لئیق خان ریاستی رکن حج کمیٹی تلنگانہ کے علاوہ مقامی علماء کرام ہوں گے ۔ تمام عازمین و عازمات حج ضلع نظام آباد و کاماریڈی سے اپیل کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر اکابرعلماء سے بھر پور استفادہ فرمائیں ۔نیز پرائیوٹ ٹور سے جانے والے حاجی بھی شرکت فرماکر تربیت حاصل کریں ۔ مزید تفصیلات فون نمبرس 9440037101 یا 9912433426 پر معلوم کرسکتے ہیں۔