نظام آباد شوگر فیاکٹری کو سرکاری تحویل میں لیا جائے

بودھن /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ نظام شوگرس فیاکٹری کو حکومت کی تحویل میں لینے مزدور تنظیم بی ایم ایس کی جانب سے NSF شکرنگر کے روبرو شروع کردہ زنجیری بھوک ہڑتال کے آغاز کے موقع پر MRPS کے بانی صدر منداکرشنا مادیگا نے مخاطب کیا اور کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے NSF کے مسئلہ کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرتے ہوئے برسر اقتدار آنے کے بعد نظام شوگر فیاکٹری کے کسانوں و سابقہ ملازمین کے مسائل کو فراموش کرچکے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے یہاں منعقدہ این ایس ایف بچاؤ جلسے عام سے یکم نومبر سال 2001 کے دن اعلان کیا تھا کہ این ایس ایف میں کسی بھی خانگی انتظامیہ کے عہدیدار یا مالک کو قدم رکھنے نہیں دیں گے اور KCR نے برسر عام یہاں وعدہ کیا تھا کہ برسر اقتدار آتے ہی اندرون دو ماہ این ایس ایف کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا ۔ منداکرشنا نے کہا کہ کے سی آر کی مبینہ خاموشی سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ فیاکٹری کو حکومت کی تحویل میں نہ لینے انہوں نے خانگی انتظامیہ سے ساز باز کرلی ہے ۔ مسٹر کرشنا نے کہا کہ کے سی آر برسر اقتدار آنے کی خاطر تلنگانہ کی عوام کے ساتھ جھوٹ اور فریب کیا ۔سابق رکن اسمبلی نظام آباد لکشمی نارائنہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حیدرآباد میں جاری میٹرو ریلوے پراجکٹ کے تعمیری تخمینہ زمین 450 کروڑ روپیوں کا اضافہ محض اپنے خاندان کے افراد کے فائدے کیلئے کیا گیا ۔ ضلع صدر بی جے پی سائی ریڈی نے کہا کہ نظام شوگر فیاکٹری میں موجود پاور پلانٹ چلاکر شوگر فیاکٹری کے ساتھ ہی ساتھ بودھن شہر کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر سجاتا ، روی شنکرجی ، بھارت بھوشن ، ناگا بھوشن ، رویندر ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے ۔

بودھن کے لیڈر علیل
بودھن /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ صدرنشین اگریکلچر مارکٹ کمیٹی بودھن جناب شیخ محی الدین پاشاہ کو گذشتہ روز ہلکا سا دل کا دورہ محسوس ہوا جنہیں ان کے افراد خاندان نے سکندرآباد سن شائن ہاسپٹل سے رجوع کیا ۔ ان کے قریبی ذرائع کے بموجب انہیں انتہائی نگہداشت کے کمرے میں رکھا گیا ۔ موصوف ڈاکٹر سدھیر ریڈی کے زیر علاج ہے حالت خطرہ سے باہر ہے ۔