نظام آباد:17؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع نظام آباد میں دو دنوں سے بارش کی وجہ سے سری رام ساگر پراجیکٹ کے پانی کے بہائو میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں میں مسرت پائی جارہی ہے ۔ گذشتہ دو دنوں سے بارش کی وجہ سری رام ساگر پراجیکٹ میں80460 کیوزکس پانی کا بہائو داخل ہوا ہے ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ کی سطح آب 1091 فٹ ہے موجودہ سطح آب 1066.70 فٹ ہے ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ کے اوپر ی حصہ سے ناندیڑ میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ ماہور ، ایچ آر نگر میں 50 تا 60 ملی میٹر بارش ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی کا بہائو کی وجہ سے سری رام ساگر پراجیکٹ میں پانی کا بہائو میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو راحت حاصل ہونے کے امکان ہے ۔ واضح رہے کہ نظام ساگر پراجیکٹ کے کاکتیہ کنال سے پانی چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جارہا تھا سر ی رام ساگر پراجیکٹ میں پانی ڈیڈ اسٹوریج کے قریب پہنچنے کے امکانات کے پیش نظر حکومت نے سری رام ساگر پراجیکٹ سے پانی چھوڑنے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ کسان مسلسل احتجاج کررہے تھے لیکن اچانک ہوئی بارش کی وجہ سے سری رام پراجیکٹ کے پانی کے بہائو میں اضافہ کے باعث کسانوں میں بھی مسرت پائی جارہی ہے اور ان کے کاشت کے مسائل حل ہونے کے امکانات ہیں ۔
رعیتو بیمہ کسانوں کیلئے مثالی اسکیم
کلواکرتی۔/17اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی منڈل کے مارچل گرام پنچایت کے تحت آج کسانوں میں حکومت کی بے مثال اسکیم ایل آئی سی بیمہ کی کی تقسیم عمل میں لاتے ہوئے ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے طویل عرصہ تک اتناکام نہیں کیا جتناکہ ٹی آر ایس حکومت نے صرف چار سال میں کیا ہے۔