کریم نگر 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھوئی واڑہ سری چیتنیا اسکول میں غیر مجاز نصابی کتب اسکول یونیفارمس منتقل کرکے فروخت کئے جانے اے بی وی پی کی متعلقہ عہدیداران سے کی گئی شکایت پر بروز پیر اسکول کو مہربند کیا گیا۔ اے بی وی پی قائدین نے اس سلسلہ میں کہاکہ کریم نگر میں ایک ہی برانچ چلائے جارہے سری چیتنیا اسکول میں سرکاری نصابی کتب کو زیادہ منافع پر فروخت کیا جارہا ہے تو ایم ای او، ڈی ای او اسکول انتظامیہ کی ملی بھگت سے کتب فروخت کئے جارہے تھے۔ اس اسکول کی پشت پناہی کررہے متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے مطالبہ کیا۔ اس پروگرام میں رمیش، پون، سری کانت، شیکھر وغیرہ شریک تھے۔