حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ باجوپلی میں نشیلی ادویات کی تیاری کے ایک ریاکٹ کو انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بے نقاب کردیا اور 4 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ باجوپلی دولہ پلی اور کومپلی کے علاقوں میں یہ سرگرمیاں جاری تھیں ۔ تاہم محکمہ جاتی سطح پر اطلاعات کی توثیق نہیں کی گئی ۔ ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ کے عہدیداروں نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 10 کیلوگرام ’’الپاجوزم ‘‘ نامی نشیلی دواؤں کو ضبط کرلیا جو ایک مکان میں چار افراد اس دوا کے ذریعہ گولیاں تیار کر رہے تھے ۔ انہیں حراست میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔