حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 42 سالہ شخص سدھاکر برقی ٹرانسفارمر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سدھاکر نے حالت نشہ میں ٹرانسفارمر کو پکڑ لیا اور شدید طور پر جھلس گیا علاج کے دوران ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سدھاکر جنم بھومی کالونی جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔