نشہ نہ کرنے کے مشورہ پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) نشہ کی عادی ایک خاتون اور نشہ کرنے سے روکنے والی ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات میڑ پلی اور چلکل گوڑہ حدود میں پیش آئے ۔ میڑ پلی پولیس کے مطابق 25 سالہ بالامنی جو بھگت سنگھ نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیا کی بیوی تھی یہ خاتون پیشہ سے مزدور تھی اور سیندھی نوش کرنے کی عادی تھی ۔ بالامنی کثرت سے سیندھی نوش کیا کرتی تھیں ۔ 21 جنوری کے دن وہ نشہ کی حالت میں دھت اپنے مکان پہونچی اور مکان میں انتہائی اقدام کرلیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔