الوال میں پیش آئے واقعہ میں خاتون نے حالت نشہ میں کار کا کنٹرول کھودیا
حیدرآباد ۔ 5 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) بہت زیادہ بلڈ الکحل کانٹینٹ (BAC) لیولس کے ساتھ ایک خاتون ڈرائیور نے اتوار کی صبح الوال کے مقام پر ان کی کار سے تین گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے خوف کا ماحول پیدا کردیا ۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ ماریڈ پلی کی ساکن 45 سالہ خاتون مبینہ طورپر حالت نشہ میں ڈرائیونگ کررہی تھی جبکہ وہ ایک اور شخص کے ساتھ ایک پارٹی سے واپس ہورہی تھی ۔ اس کی BAC کی سطح 100ml of Blood میں 170mg پائی گئی جبکہ اس کی 30mg کی اجازت ہوتی ہے ۔ یہ خاتون جو حالت نشہ میں تھی کار کی ڈرائیونگ کررہی تھی جبکہ اس کا ساتھی مرد بازو کی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا ۔ اس خاتون نے گاڑی کا کنٹرول کھودیا اور دو کاریں اور ایک موٹر سیکل کو ٹکر دیدی ۔ انسپکٹر الوال ایس وی ہری کرشنا نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے کہا کہ یہ خاتون ایک پارٹی سے واپس ہورہی تھی اور اس نے سکندرآباد پہنچنے کیلئے سوچترا جنکشن اور اولڈ الوال سڑک کو اختیار کیا۔ اس خاتون نے ریلائینس فریش آؤٹ لیٹ کے قریب کار کا توازن کھودیا اور ان گاڑیوں کو ٹکر دیدی۔ مقامی افراد نے جو اس مقام پر جمع ہوئے تھے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس موقع پر پہنچ کر اس کار میں موجود دونوں کو حراست میں لے لیا۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ اس خاتون کو طبی معائنہ کیلئے بھیجا گیا ۔