نشانہ باز انیش اور شیوم باہر

جکارتہ۔ 25اگست (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی نشانہ باز انیش بھنوالا اور شیوم شکلا 18 ویں ایشیائی کھیلوں کے نشانے بازی مقابلے میں مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کے کوالیفکیشن کے دوسرے مرحلے میں آج باہر ہوگئے ۔ جے ایس سی شوٹنگ رینج میں دونوں ہندوستانی نشانے بازوں نے جمعہ کوکوالیفکیشن کے پہلے مرحلے میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور بالترتیب انیش تیسرے اور شیوم 11 ویں نمبر پر رہے تھے لیکن فائنل میں جگہ بنانے کیلئے اہم دوسرے مرحلے میں وہ ناکام ہوگئے ۔انیش کا دونوں مرحلوں کے بعد مجموعی اسکور576 کا رہا اور وہ نویں نمبر پر رہے جبکہ شیوم نے569 کا اسکور کیا اور11ویں نمبر پر رہے ۔ فائنل میں چھ کھلاڑیوں نے داخلہ حاصل کیا ہے ۔