نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نسیم زیدی کو آج آئندہ کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ان کے تقرر کو منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ وہ 19 اپریل کے بعد سے اپنا جائزہ لیں گے۔ ان کے پیشرو ہری شنکر پرساد 18 اپریل کو وظیفہ پر سبکدوش ہورہے ہیں۔ نسیم زیدی کی میعاد جولائی 2017ء تک ہوگی۔ جب ان کی عمر 65 سال کی ہوگی۔ اتفاق سے نسیم زیدی تین رکنی دستوری ادارہ میں اب واحد رکن رہ گئے ہیں جن کی وظیفہ کی مدت باقی ہے۔ ماباقی ارکان وظیفہ پر سبکدوش ہوچکے ہیں۔ حکومت نے وی ایس سمپت کی جنوری میں سبکدوشی کے بعد الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کیا تھا اور برہما کو ان کی جگہ مقرر کیا گیا تھا۔