نسیم زیدی آئندہ چیف الیکشن کمشنر ہوں گے

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نسیم زیدی آئندہ چیف الیکشن کمشنر ہوں گے اور اس ماہ کے اواخر میں اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیں گے۔ آئندہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کی فائل پر وزارت قانون کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے کیونکہ موجودہ سی ای سی ہری شنکر برہما 19 اپریل کو سبکدوش ہوجائیں گے۔ حکومت میں اعلیٰ سطحی ذرائع نے کہا ہیکہ وزارت قانون نے سینئر ترین الیکشن کمشنر کے بحیثیت چیف الیکشن کمشنر تقرر کی روایت کا حوالہ دیا۔ مسٹر زیدی 65 سال کی عمر پر سبکدوشی سے قبل جولائی 2017ء تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے۔ 1976ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر مسٹر زیدی طویل عرصہ تک وزارت شہری ہوا بازی سے وابستہ رہے ہیں۔