نریڈ میٹ میں باپ کے ہاتھوں بیٹے کا قتل

حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نریڈ میٹ کے علاقہ میں باپ کے ہاتھوں بیٹے کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ موہن راؤ نامی شخص نے اس کے 26 سالہ بیٹے چندر پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا اور فرار اختیار کرلیا۔ تاہم پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں موہن راؤ کو گرفتار کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ کل رات دونوں باپ اور بیٹے میں بحث و تکرار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران شدید برہمی کے عالم میں موہن راؤ نے باورچی خانہ کا رخ کیا اور چاقو سے حملہ کردیا۔ باپ کے حملہ میں زخمی بیٹا فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔