حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز) نریڈمیٹ اور میڑچل کے علاقہ میں دو افراد کی مشتبہ طور پر موت ہوگئی ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 30 سالہ ایک شخص جو نریڈمیڈ کے علاقہ پاروتی نگر میں رہتا تھا ۔ اس نے 3 فروری کے دن مشتبہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 62 سالہ ایم وینکٹیشور راؤ جو ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے بالاپور میں رہتا تھا ۔ کل وہ اپنی کار میں مکان سے نکلا تھا اور کار سڑک کے کنارے ٹھہری ہوئی تھی جس میں وہ مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔