جالندھر 23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ ڈاٹ کام )وشوا ہندو پریشد کی متنازعہ لیڈر سادھوی پراچی نے آج کہا ہیکہ ایودھیامیں متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر بہت جلد شروع ہوجائے گی اور موجودہ این ڈی اے حکومت کی معیاد میںہی مکمل کرلیا جائے گی ۔ بی جے پی دلت مورچہ کی قومی عاملہ کے اجلاس کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ وی ایچ پی کی کیندریہ مارگ درشک منڈل کے اجلاس میںکیا جائے گا اور یہ اجلاس 25 اور 26 مئی کو ہردوار میں منعقد ہوگا ۔ ٹکر مار کر فرار ہونے کے کیس میں فلمی اداکار سلمان خان کی ضمانت پر ان کے متنازغہ ریمارک کے بارے میں میں ایک سوال پر سادھوی پراچی نے کہا کہ مالیگاوں دھماکہ کیس کی ملزم سادھوی پرگیہ کو ضمانت سے انکار کردیا گیا عصمت ریزی کا شکار نرس ارونا بناگ کو 42سال بعد بھی انصاف نہیں ملالیکن سلمان خان کو بہ آسانی ضمانت کس طرح حاصل ہوگئی قبل ازیں سادھوی نے الزام عائد کیا تھا کہ سلمان خان کو ضمانت اس لئے منظور کی گئی کہ وہ خاں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس ریمارک پر ان کی تنظیم نے کوئی سرزنش نہیںکی ہے ۔ انہوں نے پنجاب میں بی جے پی شرومنتی اکالی دل حکومت کو دلتوں کے ساتھ امتیازی رویہ اختیار کرنے تنقید کا نشانہ بنایا اور بتایا کہ امتیاز عام آدمی کے ساتھ ہی نہیں بلکہ ریاستی وزراء کے ساتھ برتا جارہا ہے ۔ سادھوی پراچی نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کیس میں ایک دلت وزیر سورن سنگھ پھیلور سے استعفی طلب کرلیا گیا لیکن دوسرے وزیر بکرم سنگھ مجھیٹا کو کلین چٹ دیدیا گیا ۔