نریندر مودی کے انتخاب کی توثیق آر ایس ایس

نئی دہلی ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج کہا ہے کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کیلئے کام نہیں کرتی لیکن نریندر مودی کے بحیثیت بی جے پی لیڈر انتخاب کو تسلیم کرتی ہے کیونکہ انتخابی مہم میں معروف شخصیتوں کی اہمیت ہے۔ آر ایس ایس سربراہ کے ترجمان منموہن ویدیا نے آج یہ وضاحت اس وقت کی جب موہن بھاگوت کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ان کی تنظیم کا کام یہ نہیں ہے کہ کسی ایک شحص کے حق میں ’’نامو، نامو‘‘ کا راگ الاپتی رہے۔