احمدآباد 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے آج مقامی عدالت سے مزید وقت طلب کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف داخل کردہ ایف آئی آر میں جواب دینے کے لئے مہلت دی جائے۔ 2012 ء اسمبلی انتخابات کے دوران مودی کی جانب سے داخل کردہ حلفنامہ میں اُنھوں نے اپنے شادی شدہ زندگی کو مبینہ طور پر پوشیدہ رکھا تھا۔ اس کے خلاف عام آدمی پارٹی کے ورکر نے عدالت میں ایک درخواست داخل کرنے مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج جی این رانا نے یکم اکٹوبر تک سماعت ملتوی کردی ہے۔ کیوں کہ ریاستی حکومت اپنا جواب داخل کرنے کے لئے مہلت مانگی ہے۔