جموں ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم مودی جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ کے اسمبلی انتخابات کیلئے 28 نومبر سے اضلاع ادھم پور اور پونچھ میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان فاروق خان نے کہا کہ وزیراعظم بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔ جمعہ کے روز 12 بجے وہ ضلع پونچھ پہنچیں گے۔ ان اضلاع کے عوام مودی کا خطاب سننے کیلئے بے چین اور بے قرار ہیں۔ انہوں نے نریندر مودی کو ان انتخابات کیلئے اہم لیڈر قرار دیا۔ بی جے پی ریاست میں تمام 87 اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کر رہی ہے، اس نے کسی بھی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا ہے ۔ 22 نومبر کو پہلے مرحلہ کی رائے دہی کیلئے بھی مودی نے انتخابی مہم چلائی تھی۔