نریندر مودی کی ڈرامہ بازی!

پرگیہ کو گوڈسے ’دیش بھکت‘ ریمارک پر معافی نہیں: مودی
کھرگون ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ وہ بی جے پی کی بھوپال لوک سبھا امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو سچا محب وطن قرار دیتے ہوئے اُن کی توہین کرنے پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔ مودی نے اپنی آخری ریلی کے دوران یہاں ایک ٹی وی چیانل کو بتایا کہ پرگیہ کے ریمارکس سماج کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ’’جو کچھ بھی گاندھی یا گوڈسے کے تعلق سے کہا گیا، اس قسم کا بیان بہت خراب ہے اور تحقیر کے مترادف ہے۔ مہذب سماج میں اس قسم کی زبان کی اجازت نہیں۔ ایسی سوچ نہیں چلے گی۔‘‘ دلچسپ امر ہے کہ مودی نے پرگیہ کی امیدواری پر سوال اٹھایا ، اور نا ہی بی جے پی میں موجودگی پر اعتراض کیا۔